ابتدائی ملاقات میں ٹرمپ کے ساتھ اچھا رابطہ قائم ہوا ہے، برطانوی وزیراعظم
نیویارک: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ابتدائی ملاقات میں دونوں کے درمیان اچھا رابطہ قائم ہوا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیویارک میں پہلی ملاقات ہوئی جس میں یوکرین، فاک لینڈ جزائر اور تجارتی امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ ابتدائی بات چیت میں دونوں کے درمیان اچھا رابطہ قائم ہوا ہے، یہ تعلق برطانیہ کیلئے انتہائی اہم ہے اور دونوں ممالک اس تعلق کو مزید مضبوط کریں گے۔
ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے بحر ہند میں واقع برطانوی امریکی فوجی اڈے ڈیگو گارشیا سے متعلق برطانیہ کے منصوبے پر ایک بار پھر تنقید کی اور اسے بہت خراب معاہدہ قرار دیا۔
برطانیہ نے گزشتہ سال چاگوس جزائر کی خودمختاری ماریشس کو منتقل کرنے پر اتفاق کیا تھا تاہم ڈیگو گارشیا جزیرے اور وہاں موجود اہم فوجی اڈے کیلئے 99 سالہ لیز برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments