عمر قید کا فیصلہ کالعدم، اغوا برائے تاوان کا ملزم 12 سال بعد بری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اغواء برائے تاوان کے ملزم عبدالرزاق کی بریت کی اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا، سات صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریر کیا۔

فیصلے کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا، شکایت کنندہ سمیت کوئی بھی اغواء کا عینی شاہد نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم سے ہونے والی تین لاکھ روپے کی ریکوری بھی مشکوک ہے، تاوان کے نام پر ریکوری کی گئی رقم پر کسی قسم کی کوئی نشانی موجود نہیں۔

ٹرائل کورٹ نے چار ملزمان کو عمر قید اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے تین ملزمان کو بری کر دیا جبکہ عبدالرزاق کی عمر قید برقرار رکھی تھی۔

ملزمان کے خلاف 2014 میں نارووال میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...