فورٹ عباس: زمیندار نے ساتھیوں سمیت 14 سالہ ملازم کو وحشیانہ تشدد کرکے مار ڈالا

فورٹ عباس: (دنیا نیوز) فورٹ عباس مروٹ کے قریب زمیندار نے ساتھیوں کے ہمراہ 14 سالہ ملازم پر بہیمانہ تشدد کیا۔

زمیندار کے تشدد سے کم عمر ملازم شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کم عمر ملازم کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے تحویل میں لے لیا۔

پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مقتول کو کمرے میں بند رکھا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے، مقتول کی والدہ کی مدعیت میں 3 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...