امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ ہوگیا۔
ابراہم لنکن کی جگہ جارج واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں ذمہ داریاں سنبھال لیں، ابراہم لنکن نے 250 سے زائد دن مسلسل سمندر میں گزارے، 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل عملے کو طویل تعیناتی کا سامنا رہا۔
ابراہم لنکن کے عملے کیلئے خوراک اور ضروری سامان کی قلت کی اطلاعات ملی تھیں، جہاز کے عملے کی ذہنی صحت پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔
اہلکاروں کے خاندانوں اور امریکی قانون سازوں نے پینٹاگون سے جواب طلب کیا تھا، پیٹ ہیگستھ نے ابراہم لنکن پر خراب حالات کی بعض رپورٹس مسترد کردیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments