شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل

دمشق: (دنیا نیوز) شامی کرد رہنما اور شامی ڈیموکریٹک فورسز کے سربراہ مظلوم عبدی نے کہا کہ شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل ہوگیا۔

شامی کرد رہنما اور شامی ڈیموکریٹک فورسز کے سربراہ مظلوم عبدی نے کہا کہ فوجی، سکیورٹی اور انتظامی اداروں کا انضمام مکمل ہوگیا، کرد انتظامیہ کے اداروں کو شامی ریاست میں ضم کردیا گیا۔

مظلوم عبدی نے کہا کہ انضمام کا مرحلہ مکمل، اب نئے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں، کرد عوام کے حقوق کو آئین میں مضبوط بنانے پر توجہ ہوگی، شامی حکومت اور کرد قیادت کے مذاکرات کے بعد انضمام کا عمل مکمل ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...