ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ستارۂ امتیاز دینے کی سفارش مسترد، وزیرِ ثقافت سندھ

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے وزیرِ ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نےدعویٰ کیا ہےکہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کا ستارۂ امتیاز کیلئے نام دیا تھا، لیکن وفاقی حکومت نے اسے مسترد کردیا۔

کراچی میں تھیٹر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہرہ خان اورفہد مصطفیٰ کے نام دو مرتبہ ستارۂ امتیاز کے لیے بھیجے گئے۔

صوبائی وزیر کے مطابق نامزدگیاں معروف شخصیات پرمشتمل ایک کمیٹی کی سفارش پر کی گئی تھیں، تاہم وفاقی حکومت نے دونوں اداکاروں کو قومی اعزاز دینے کی سفارشات مسترد کردیں، نامزدگیاں مسترد کرنے کی وجوہات سندھ حکومت کو نہیں بتائی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...