ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر لڑکی کا قتل، فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تصاویر سامنے آگئیں

ٹیکسلا: (دنیا نیوز) ٹک ٹاکر لڑکی شمسو کی گاڑی پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر سامنے آگئیں، 3 تصاویر میں فائرنگ میں ملوث دونوں ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ہیلمٹ پہنے ملزمان نے موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگائی تھی، فرار ملزمان کے دو سہولت کاروں سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے دو روز قبل ٹک ٹاکر شمسو کو قتل اور اس کی بہن کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ 

یاد رہے کہ ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ جاں بحق جبکہ ان کی 15 سالہ بہن شدید زخمی ہوگئیں۔

28 سالہ شمسو عرف عائشہ گیلامنہ اپنی بہن کے ہمراہ ٹیکسلا سے راولپنڈی جا رہی تھیں کہ ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں عائشہ گیلامنہ کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

واقعے میں مقتولہ کی 15 سالہ بہن بھی شدید زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، عائشہ گیلامنہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے باعث تیزی سے مقبول ہوئی تھیں اور ٹک ٹاک سے آمدن بھی حاصل کرتی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...