پاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش، اشتہار دیدیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بولنگ کوچ کے لیے اشتہار دے دیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کو بولنگ کوچ درکار ہے جس کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچنگ ایکریڈیشن کا ہونا ضروری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بولنگ کوچ کے لیے 5 سال کا تجربہ بھی لازمی درکار ہوگا جب کہ خواہش مند امیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بولنگ کوچ وائٹ بال ایشلے نوفکی مستعفی ہو چکے ہیں، ایشلے نوفکی کی ایشین گیمز آخری سیریز ہے، انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...