ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی اوپنر ابھشیک شرما نے صرف پانچ دن کے اندر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو بالکل مختلف ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

افغانستان کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے ابھشیک جاپان کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں گولڈن ڈک کا شکار ہوگئے۔

یہ 2026 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دسواں موقع ہے جب ابھیشیک شرما ڈک پر آؤٹ ہوئے جو ایک کیلنڈر ایئر میں کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ ڈک ہیں۔

ابھیشیک کے 10 میں سے 7 ڈک بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیں۔

اس سے قبل راشد خان 2019 اور شاداب خان 2024 میں نو، نو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پانچ روز قبل ابھشیک نے افغانستان کے خلاف صرف 30 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...