بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کو اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا
کولمبو: (ویب ڈیسک) بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔
بھارت کیخلاف گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 165 رنز کی شکست کے بعد سری لنکا کو سیریز برابر کرنے کے لیے دوسرے ٹیسٹ میں لازمی طور پر کم بیک کرنا ہوگا، تاہم میزبان ٹیم کو اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
سری لنکا کے ہیڈ کوچ کرسٹین نے تصدیق کی ہے کہ کوشال مینڈس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث کچھ عرصے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ پاتھم نسانکا اور دنیش چندیمل بھی دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
— Sri Lanka Cricket
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments