فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تربت سے بلوچ شہری کو اغوا کر لیا

تربت: (دنیا نیوز) فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تربت کے علاقہ بلیدہ سے معصوم بلوچ شہری کو اغوا کر لیا۔

بلیدہ کے گلی باہوٹ بازارسے بلوچ شہری امام ولد حسن کے اغوا سے ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کی شرپسندی کا پردہ چاک ہوگیا۔

مغوی کے اہلخانہ نے تربت پریس کلب میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 دہشت گرد گزشتہ روز امام ولد حسن کوزبردستی اپنے ساتھ لے گئ، امام حسن کا کسی سے کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی نہیں، وہ ایک سادہ طبیعت اور بے قصور شہری ہے۔

اہل خانہ نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پورا خاندان شدید خوف اور کرب میں مبتلا ہے اور امام حسن کی جلد بحفاظت واپسی کا منتظر ہے، بلوچ شہری امام حسن کی اہلیہ نے حکام سے شوہرکی جلد بازیابی اور ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

فتنہ الہندوستان بلوچ عوام اور ان کے امن، ترقی اور جان و مال کے بدترین دشمن ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...