کوسٹل ہائی وے پر گیس باؤزر اور کار میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

مکران: (دنیا نیوز) کوسٹل ہائی وے این-10 پر زون ون اورماڑہ کے علاقے بی ٹو میں گیس باؤزر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی کے مطابق کار رجسٹریشن نمبر بی جے این-481 تربت کی جانب جا رہی تھی جبکہ گیس باؤزر کراچی کی سمت رواں دواں تھا کہ دونوں گاڑیوں میں تصادم ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ کار ڈرائیور اسلم بھی حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جائے حادثہ کو محفوظ بنایا اور ضروری امداد فراہم کرنے کے ساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک بحال ہے اور دونوں اطراف سے آمدورفت جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...