اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان اور موریطانیہ کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...