جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن

کوئٹہ: (دنیا نیوز) جامعہ بلوچستان کے شعبہ صحافت کے طلبہ نے نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، شعبہ صحافت کے طلبہ نے گزشتہ سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

تحریم معظم، ماہ نور فاطمہ، خالد زبیر اور محمد سمیع کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی دوسری پوزیشن پر رہی۔

یونیورسٹی آف سندھ جامشورو نے فیسٹیول میں تیسری پوزیشن حاصل کی، فیسٹیول میں ملک بھر کی سات جامعات کے طلباء نے شرکت کی۔

الیکٹرک گاڑیوں اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے موضوعات پر طلبہ کی دستاویزی فلمیں پیش کی گئیں، جامعہ بلوچستان کے وفد کی قیادت چیئرمین میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد فہیم بلوچ نے کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...