نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل چیمپئنز کپ میں حصہ لینے والے بعض قومی کرکٹرز اب کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2026 میں ایکشن میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کو بیرون ملک لیگ میں شرکت کے لیے نون آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) جاری کر رکھے ہیں۔
حسن نواز، نسیم شاہ، عثمان خان، معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان سی پی ایل میں مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے، ان کھلاڑیوں کو بیرون ملک کھیلنے کے لئے پی سی بی نے این او سی جاری کر رکھے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے ان کھلاڑیوں کے این او سی کی مدت 19 اگست سے 21 ستمبر تک ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا اگلا بڑا ٹورنامنٹ پریذیڈنٹ ٹرافی 12 ستمبر سے شروع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments