لیڈز ٹیسٹ: قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 171 رنز پر ڈھیر

لیڈز: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 61 جبکہ امام الحق نے 42 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کپتان سلمان علی آغا نے 21، خرم شہزاد نے 14 اور محمد رضوان نے 12 رنز بنائے۔

سعود شکیل اور شان مسعود 5،5 رنز بنا سکے، جبکہ علی عثمان اور اذان اویس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی ٹیم انگلش باؤلنگ کے سامنے بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پہلی اننگز میں 171 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

قبل ازیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بابراعظم انگلی کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتانی سونپی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...