گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ صدر وزیرآباد کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران علی نامی ڈاکو مارا گیا، ہلاک ڈاکو25 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ باغبانپورہ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں عثمان نامی ملزم ہلاک ہوا، مارا جانے والا ملزم 23 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری تھا۔
تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور پیپلز کالونی پولیس نے دو ملزموں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments