شکارپور: گھریلو لڑائی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
شکارپور: (دنیا نیوز) گاؤں محمد اسماعیل سندرانی میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم کشمیر سندرانی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی بچل خاتون کو قتل کیا اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تفتیش شروع کردی، پولیس نے میاں بیوی کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments