خون سفید ہوگیا، پسند کی شادی سے روکنے پر بیٹی نے باپ کو قتل کروا دیا
لاہور: (دنیا نیوز) شیرا کوٹ کے علاقے میں بزرگ شہری رحمت علی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے مقتول کی بیٹی اور اس کے آشنا کو مبینہ طور پر قتل کے مرکزی ملزمان کے طور پر گرفتار کرلیا۔
انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ تھانہ شیرا کوٹ کی پولیس ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی اپنے آشنا سے شادی کرنا چاہتی تھی، تاہم رحمت علی اس شادی پر رضامند نہیں تھے، مبینہ طور پر اسی رنجش کی بنیاد پر بیٹی اور اس کے آشنا نے بزرگ شہری کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے کے عوض دو شوٹرز کو ہائر کیا، جنہوں نے فائرنگ کرکے رحمت علی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کے مطابق پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قتل کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان اور شوٹرز کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments