اسحاق ڈار کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت وعدوں اور کنونشنز پر مؤثر عملدرآمد پر زور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دوست ممالک، بالخصوص یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو تیز کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا، مارکیٹ تک رسائی میں بہتری، برآمدی کارکردگی میں اضافہ اور متعلقہ فریقوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت کیے گئے وعدوں اور کنونشنز پر مؤثر عملدرآمد پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان کی تجارت اور برآمدی کارکردگی بڑھانے کو ترجیح دی جائے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ طے شدہ اقدامات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...