سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کا حکم

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کا حکم دے دیا۔

سندھ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کا فائدہ مسافروں کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بسوں، منی بسوں، کوچز اور وینز سمیت تمام پبلک سروس وہیکلز کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

تمام گاڑیوں اور بس اڈوں پر نئے کرایوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، صرف عملدرآمد کرتا ہوں: وزیرِ پٹرولیم

ٹرانسپورٹ حکام کو روزانہ کی بنیاد پر روڈ چیکنگ اور گاڑیوں کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے، زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

خلاف ورزی پر جرمانے، روٹ پرمٹ معطلی اور فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کی کارروائی ہوگی۔

تمام متعلقہ حکام کو روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد رپورٹ محکمہ ٹرانسپورٹ کو جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...