پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے، پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، قانون سازی کے حوالہ سے بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی اسمبلی کی کارروائی کے طریقہ کار پر بات کی گئی، اجلاس کے دوران ماحول بہتر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...