بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دوبارہ دائر کی جا رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نظرثانی کی درخواست کے بعد جو فیصلہ آئے گا اس پر عمل ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو جو ریلیف دیا گیا وہ قانون کے مطابق نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں نواز شریف کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد بیرون ملک علاج کے لیے گئے تھے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے، ان کے جواب کا انتظار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...