حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے، جبکہ 2 میتیں بھی منتقل کر دی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ زخمی ملاح اور میتیں آ گئی ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو محفوظ، باوقار اور فوری وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جدہ قونصل خانے اور ریاض سفارت خانے کی بروقت کاوشیں قابلِ تحسین ہے، یمن میں سفارتی مشن نہ ہونے کے باوجود زخمیوں اور میتوں کی واپسی یقینی بنائی گئی، ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں، سعودی وزارتِ خارجہ کے تعاون اور طبی سہولیات پر مشکور ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان حوثی حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، سمندری جہاز رانوں کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنائی جائے، زخمی ملاحوں اور جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments