امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے اسے ایرانی حکومت کیلئے کام کرنے والی تنظیم کے طور پر دوبارہ نامزد کر دیا۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حزب اللہ ایرانی القدس فورس کے تحت کارروائیاں کرتی ہے، حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک سے وابستہ 10 افراد پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف حالیہ اقدام ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کا حصہ نہیں بلکہ تنظیم کے مالی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کیلئے الگ کارروائی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد حزب اللہ کی مالی معاونت اور ایرانی حکومت کے ساتھ اس کے روابط کو محدود کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments