ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست

دوحہ: (ویب ڈیسک) پاکستان نے ایف آئی وی بی بوائز انڈر17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پول ای کے میچ میں چائنیز تائپے کے خلاف 20-25، 10-25 اور 23-25 کے سکور سے کامیابی حاصل کی، فہد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 13 پوائنٹس سکور کیے جبکہ کپتان عرفان نے 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے اٹیک میں 36 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ چائنیز تائپے 29 پوائنٹس بنا سکا، بلاک میں پاکستان کو 7-8 کی برتری حاصل رہی جبکہ سروس پوائنٹس میں پاکستان نے 0-6 سے سبقت حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر حریف ٹیم کی 18 غلطیوں سے فائدہ اٹھایا، انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ دوحہ میں جاری ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ آج ایران کے خلاف کھیلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...