نیدرلینڈز: خاتون کے بیڈروم کی الماری سے سانپ برآمد
ایمسٹرڈیم: (ویب ڈیسک) نیدرلینڈز میں ایک خاتون کو اپنے بیڈروم کی الماری سے کپڑے نکالنے کے دوران ایک سانپ نظر آیا، جس پر خاتون نے فوری طور پر اس کی اطلاع حکام کو دی۔
لمبرخ پولیس کے مطابق خاتون نے حکام کو اطلاع دی کہ اس نے اپنے بیڈروم کے فرش پر کپڑوں کے درمیان ایک سانپ کو رینگتے ہوئے دیکھا، جو بعد میں الماری میں جا گھسا ہے۔
پولیس نے سانپ کو پکڑا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک غیر زہریلا ریٹیکیولیٹڈ پائتھون تھا، جو پڑوسی کے گھر میں موجود ایک ٹیریریم سے فرار ہوا تھا۔
جس پر اس پڑوسی کو خاتون کے گھر بلایا گیا تو اس نے اپنے پالتو سانپ کو پہچان لیا اور اسے پکڑ کر واپس اپنے گھر لے گیا۔
پولیس کے مطابق سانپ کا مالک اس بات کا جائزہ لے گا کہ یہ پائتھون ٹیریریم (جنوب مشرقی ایشیا میں پائے جانیوالے اژدھے کی ایک قسم) سے فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہوا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments