پی ایچ ایف کا پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کردیا۔
صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی لیگ آئندہ سال پہلی سہ ماہی میں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی لیگ سے گراس روٹ لیول اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا، پروفیشنل کوچنگ اور ہاکی سٹرکچر متعارف ہوگا۔
محی الدین وانی نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی بحالی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments