سرگودھا میں بند سکول کی عمارت سے سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد

سرگودھا :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع سرگودھا کے بند سکول کی عمارت سے سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ شمشیر ٹاؤن میں پیش آیا، متوفی کی شناخت 55 سالہ غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے جو مذکورہ سکول میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

 واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا، اور پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ غلام رسول کی موت کی وجہ جاننے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے جب کہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...