نیا ریکارڈ قائم: چینی روبوٹ نے برق رفتاری سے دوڑ کر مقابلہ جیت لیا

بیجنگ:(دنیا نیوز) چینی کمپنی کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ ’’لائٹننگ‘‘ نے 100 میٹر کا فاصلہ صرف 9.32 سیکنڈ میں طے کرکے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کے 9.58 سیکنڈ کے عالمی ریکارڈ سے بہتر وقت حاصل کرلیا۔

چینی میڈیا کے مطابق روبوٹ ’’لائٹننگ‘‘ نے یہ کارکردگی دوسرے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ ایک مقابلے کے دوران دکھائی، روبوٹ نے دوڑ کے دوران زیادہ سے زیادہ 14.5 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار حاصل کی۔

جمیکا کے معروف ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے 2009 میں 100 میٹر کی دوڑ 9.58 سیکنڈ میں مکمل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جو آج تک انسانی ایتھلیٹکس میں سب سے تیز 100 میٹر کا ریکارڈ ہے، بولٹ کی اس دوڑ کی اوسط رفتار تقریباً 10.44 میٹر فی سیکنڈ بنتی ہے۔

چینی روبوٹ کی جانب سے 9.32 سیکنڈ میں 100 میٹر مکمل کرنے کے دعوے نے جدید روبوٹکس کی رفتار اور صلاحیتوں کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، اس پیش رفت سے انسانوں اور جدید ہیومنائیڈ روبوٹس کی جسمانی کارکردگی کے درمیان نئے تقابلی مباحث نے بھی جنم لیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...