کرک میں کھیل کے میدان میں فائرنگ، ایف آئی اے سب انسپکٹر جاں بحق
کرک: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف آئی اے کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ مقامی کھیل کے میدان پیش جہاں مسلح افراد نے آتے ہی فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایف آئی اے کا تھانیدار موقع پر ہی دم توڑ کیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والے کی شناخت حمد کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ سے ریسکیو اہلکار بھی شدید زخمی ہو گیا، تھانیدار کی لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جب کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments