پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، کاروباری ہفتے کے دوران کاروبار کا منفی رجحان رہا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 938 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 77 ہزار 166 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں ہنڈرڈ انڈیکس 5048 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 81 ہزار 158 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 76 ہزار 110 رہی۔
حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 4.22 ارب شیئرز کے سودے 205 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 247 ارب روپے کم ہو کر 19882 ارب روپے ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments