آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
میکے: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلا دیشی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ مکمل فلاپ ہوگئی اور 34 اوورز کا سامنا کرتے ہوئے پوری ٹیم صرف 64 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مچل اسٹارک نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 10 اوورز میں 12 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے میچ کی پہلی ہی گیند پر شادمان اسلام کو آؤٹ کرکے بنگلا دیشی بیٹنگ کی تباہی کی بنیاد رکھی۔
کپتان پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
بنگلا دیش کے ٹاپ آرڈر کی حالت انتہائی خراب رہی، شادمان اسلام، تنزید حسن، کپتان نجم الحسن شانتو اور لٹن داس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ شریف لاسلام نے سب سے زیادہ 14 رنز بنائے اور آخری وکٹ کے لیے25 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا مجموعہ 64 تک پہنچایا۔
اس کے جواب میں آسٹریلیا نے بھی اپنی پہلی اننگز کا آغاز مشکلات سے کیا اور ابتدائی وکٹیں گنوا دیں۔ میچ کے دوسرے سیشن میں آسٹریلیا نے 50رنز پر 3 وکٹویں گنوا دی ہیں اور اسے بنگلا دیش کے رنز برابر کرنے کے لیے مزید 14 رنز درکار ہیں۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی، تاہم دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے شاندار باؤلنگ کے ذریعے بھرپور جواب دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments