ملاکنڈ میں حجرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 60 سالہ شخص جاں بحق

ملاکنڈ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ کے علاقے درگئی میں جبن روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک حجرے میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حجرے میں موجود 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سید رحمان کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر فرانزک ٹیموں اور متعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...