میر رضا کیس، عدالتی کمیشن کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے: جبران ناصر

کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا کیس میں والد کے وکیل جبران ناصر کا مؤقف سامنے آگیا۔

جبران ناصر نے کہا کہ کل صبح سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، جوڈیشل کمیشن کے خلاف عدالت میں درخواست جمع کرائیں گے۔

وکیل جبران ناصر نے کہا کہ واقعے سے متعلق جے آئی ٹی بنائی جائے، پولیس کل مجسٹریٹ کے سامنے تفتیشی رپورٹ پیش کرے گی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پولیس رپورٹ پیش کرنے سے پہلے حکومت نے عدالتی کمیشن کیوں تشکیل دیا؟ میر رضا کے خاندان کو بتائے بغیر عدالتی کمیشن تشکیل دیا گیا۔

جبران ناصر نے کہا کہ انکوائری کے ٹی او آرز کو بھی تاحال عام نہیں کیا گیا۔

وکیل نے سوال کیا کہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شامل کرکے جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی؟ پولیس افسران کے مجرمانہ رویے کی تحقیقات کیوں نہیں کی جا رہی ہیں؟

جبران ناصر نے کہا کہ متاثرہ خاندان کل جے آئی ٹی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرے گا، میر رضا کا خاندان عدالتی کمیشن کی مخالفت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...