بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد، ریسکیو، رہائش اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ہنگامی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں اور متاثرین کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...