پنجاب حقیقی طور پر ترقی و ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو چکا ہے: مریم نواز
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حقیقی طور پر ترقی اور ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لودھراں کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، ترقیاتی پراجیکٹس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ارکان صوبائی اسمبلی نے حلقے میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔
ملاقات کرنے والوں میں رکن صوبائی اسمبلی محمد زبیر خان اور شازیہ حیات شامل تھے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان صوبائی اسمبلی کو اپنے حلقوں کے عوامی مسائل کے حل کے لئے مسلسل کوشاں رہنے کی ہدایت کی۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ملتان وہاڑی روڈ کی تکمیل پر خراج تحسین پیش اور لودھراں میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
صوبائی اسمبلی اراکین کا کہنا تھا کہ شاہدہ اسلام ہاسپٹل، دنیاپور، کچہری چوک، میلاد چوک اور کہروڑ پکا روٹس پر الیکٹروبس کامیابی اور مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے صوبہ میں ہیلتھ انیشیٹو عوام کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے دوسرے صوبوں کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں، لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور اضلاع میں کیتھ لیبز مکمل طور پر فعال ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ای بز اور مریم کی دستک پورٹل کی بدولت سروسز ٹیکنالوجی میں لیڈ کرے گا، پنجاب حقیقی طور پر ترقی اور ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments