آزاد جموں و کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار، معمولات زندگی رواں دواں

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں روزگار، تعلیم ،سیاحت سمیت تمام شعبوں میں سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہیں۔

مظفرآباد، میرپور، نیلم، بھمبر، جہلم ویلی اور لیپہ سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں نے معمولاتِ زندگی کی بحالی کو خوش آئند قرار دے دیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے ہر شہر اور گاؤں میں زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں اور شہری روزمرہ کے معمولات میں مصروف ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے ہر شہر میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار ہے، کاروباری سرگرمیاں بہتر ہو چکی ہیں، پُرامن ماحول کے ساتھ خطہ دوبارہ معاشی ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔

آزاد جموں و کشمیر میں آئے سیاحوں نے بھی امن و امان اور روزمرہ کی زندگی کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا، امن کی فضا بہتر ہونے کے بعد سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول پر آ گئی ہیں۔

عدالتی، انتظامی اورصحت کی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق ہیں جس پرحکومت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تعمیرات، مارکیٹوں، ورکشاپس اور دیگر شعبوں میں سرگرمیوں کے بعد محنت کش دوبارہ کام پر آنے لگے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...