گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق

ملتان: (دنیا نیوز) گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق دونوں ملازمین رات گئے گٹر لائن کی صفائی میں مصروف تھے کہ دم گُھٹنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمین حفاظتی آلات کے بغیر گٹر لائن کی صفائی کررہے تھے۔

دوسری جانب اس حوالے سے واسا حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا ایک ورکر واسا کا مستقل ملازم اور دوسرا کنٹریکٹ پر تھا، واسا سے دونوں افراد کو لائن کی صفائی کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی تھی، دونوں افراد ذاتی حیثیت میں نجی کنٹریکٹر کی معاونت کے لیے سیوریج لائن میں گئے تھے۔

واسا حکام نے مزید بتایا کہ کام کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جاتا ہے، سیوریج کے کام سے قبل تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...