ایک سال میں تمام ٹرینیں اپ گریڈ نہیں ہو سکتیں: محمد حنیف عباسی

ملتان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 1 سال میں سب ریل گاڑیاں اپ گریڈ نہیں ہو سکتیں۔

ملتان میں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں اصلاحات کی ہیں، خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قراقرم ، ملت سمیت دیگر ٹرینوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 88 ارب سے 115 ارب روپے تک ریونیو کو لے گئے ہیں، جبکہ لیز کی آمدن 8 ارب سے 16 ارب روپے تک لے گئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ ریلوے کا کہنا ہے کہ روہڑی تا کراچی ٹریک کو اپ گریڈ کریں گے، روہڑی سے ملتان تک ٹریک پر بھی کام کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ریلوے کی بہتری کے لیے صوبوں سے بھی بات کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...