قصور روڈ پر 3 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
کوٹ رادھا کشن: (دنیا نیوز) قصور روڈ پر 3 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ قصور روڈ پر علاقہ کلارک باد کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ ندیم، 28 سالہ چاند اور حفیظاں نامی خاتون شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments