بیٹے کی پسند کی شادی پر ملزمان نے باپ کی ناک کاٹ دی
رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں بیٹے کے پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نے اس کے باپ کی ناک کاٹ دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ رحیم یارخان کے علاقے جمال الدین والی میں پیش آیا جہاں بیٹے کی پسند کی شادی کی رنجش پر مسلح ملزمان نے ایک گھر پر حملہ کیا۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ مسلح افراد اسے گھر سے اغوا کرکے کھیتوں میں لے گئے تھے اور ناک کاٹ کرفرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments