اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے
لاہور: (ویب ڈیسک) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے جہاں وہ پوچفسٹروم میں خصوصی ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔
اولمپئین ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں دو ہفتے معروف کوچ ٹرسیئس لائیبنبرگ کے زیرنگرانی ٹریننگ کریں گے۔
ٹریننگ کیمپ کے بعد ارشد ندیم ہنگری میں ورلڈ اتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئین شپ میں شرکت کریں گے، ورلڈ اتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئین شپ 11 سے 13 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں شیڈولڈ ہے۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل بھی جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کر چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments