بلوچستان کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق کان کنوں کے لواحقین میں مالی امداد کی تقسیم

شانگلہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے بلوچستان میں پیش آنے والے المناک کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔

جولائی 2026 کے مہینے میں ہونے والے حادثے کے 34 کان کنوں کے لواحقین میں فی خاندان 20 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔

این ڈی ایم اے کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں مقامی نمائندہ ڈاکٹر عباد اللہ کی معاونت سے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...