ملک بھر کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بارے رپورٹ جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف دریاؤں میں سیلابی صورتحال بارے رپورٹ جاری کر دی گئی۔
دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر معمول سے زائد پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے، کالاباغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا ڈیم، چشمہ بیراج، تونسہ بیراج، گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
کالاباغ کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 لاکھ 90 ہزار 575 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
تربیلا ڈیم پر 2 لاکھ 50 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج پر 3 لاکھ 42 ہزار 253 کیوسک، تونسہ بیراج پر 3 لاکھ 72 ہزار 712 کیوسک، گڈو بیراج پر 2 لاکھ 61 ہزار 830 کیوسک اور سکھر بیراج پر 2 لاکھ 5 ہزار 150 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ رپورٹ میں سیلابی سطح پانی کے اخراج (آؤٹ فلو) پر بتائی گئی ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1,550.01 فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1,216.70 فٹ ریکارڈ کی گئی، منگلا ڈیم کی سطح میں 0.1 فٹ اضافہ ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments