’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی پالیسیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا گوشت کی قیمتیں کم کرنے کیلئے منجمد گوشت درآمد کررہا ہے، کیا بانڈز کے لیے منجمد شرح منافع بھی درآمد کی جائے گی؟

ایرانی سپیکر نے مزید کہا کہ گھروں کی قیمتوں کے لیے منجمد خریدار لائے جائیں گے، اجرتوں کیلئے منجمد تنخواہیں رکھی جائیں گی؟

باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ واحد چیز جو حرکت میں ہے وہ ایران کا پلٹ کر آنے والا وار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...