برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے شہر مڈلز برا کے قریب اے 66 روڈ پر پولیس تعاقب کے دوران خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے کی صبح تقریباً 3 بج کر 39 منٹ پر ساؤتھ بینک کے مقام پر پیش آیا، جہاں 5 افراد کو لے جانے والی گاڑی غلط سمت میں اے 66 روڈ پر داخل ہوگئی اور مخالف سمت سے آنے والی پولیس گاڑی سے ٹکرا گئی، دونوں گاڑیوں میں سوار تمام 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت 37 سالہ پی سی میتھیو بلیڈز اور 38 سالہ پی سی ٹام کلاف کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ 5 دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور متاثرہ خاندانوں کو خصوصی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کو دیکھا تھا جس کے بعد تعاقب شروع ہوا، تاہم حادثے سے قبل تعاقب کے حالات اور گاڑی کے غلط سمت میں جانے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کی چیف کانسٹیبل وکٹوریہ فلر نے دونوں اہلکاروں کو بہادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کمیونٹی کی حفاظت اور شہریوں کی خدمت کے دوران جان سے گئے۔
وزیراعظم اینڈی برنہم نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے تحقیقات مکمل ہونے تک قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments