النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز

لاہور: (دنیا نیوز) سعودی پروفیشنل فٹبال لیگ میں النصر نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے الریاض کو چار صفر سے شکست دے دی۔

میچ میں النصر کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، النصر نے دونوں میچز جیت کر سیزن کا پر اعتماد آغاز کیا ہے۔

دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کا بھی آغاز ہوگیا، جہاں دفاعی چیمپئن آرسنل نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کووینٹری سٹی کو تین صفر سے شکست دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...