مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہماری پہلے بھی خواہش تھی اور اب بھی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ اتحاد کا حصہ بنیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ملک، پارلیمان، آزاد عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی مضبوطی کے ایجنڈے پر متحد ہونا چاہیے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فی الحال ہمارا جوائنٹ اپوزیشن کا اتحاد صرف قومی اسمبلی کے فلور اور قانون سازی کی حد تک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ آئے تھے، سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی رابطہ اور گفتگو کا سلسلہ قائم رہنا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن تحریکوں اور سیاسی امور کا تمام اختیار اسد قیصر اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دے رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ کسی کے خلاف نعرے بازی نہ کریں، کارکنان گفتگو میں شائستگی کا دامن برقرار رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments