مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار
اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تھانہ شاہبور کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق فرار ڈاکو کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments